لاہور(خصوصی رپورٹ)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام غیر فعال ہوگیا ، لگتا ہے دستور پر اتفاق رائے نہیں رہا، پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط مل جائے گی۔ ٹی وی کو دئیے گئے انٹرو یو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پورکو مولانا فضل الرحمن سے متعلق بیان نہیں دینا چاہیے تھا، اس وقت ملک میں 3 لوگ مل کر وزارت داخلہ چلا رہے ہیں، نہیں لگتا کہ پرویز خٹک عہدہ لے کر خاموش بیٹھیں گے۔پرویز خٹک نے کچھ نہ کچھ سوچ کرعہدہ لیا ہوگا، وفاقی حکومت کی کوشش ہوگی کہ بااختیار پرویز خٹک پی ٹی آئی کی سیاست میں ڈنٹ ڈال سکیں گے، لیکن شاید وہ اس کام میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔