کینال روڈ پر پابندی کی خلاف ورزی 3900رکشوں کے چالان

لاہور (کرائم رپورٹر) کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کینال روڈ پر سخت کریک ڈاو ن کے باعث اب تک کوئی مہلک یا غیر مہلک ٹریفک حادثہ پیش نہیں آیا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ماڈل روڈز، بالخصوص کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق چنگ چی رکشے کینال روڈ پر بے ہنگم اور سست رفتار ٹریفک کا باعث بن رہے تھے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 2,210 چنگ چی رکشوں اور 6,187 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی