ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے،حکام نے وجوہا ت جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی
واشنگٹن(آئی این پی )آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا ایک اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے اور حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹر ایرانی فائرنگ کے نتیجے میں تباہ ہوا یا یہ کسی فنی خرابی، تکنیکی مسئلے یا حادثاتی صورتحال کا شکار ہوا۔ امریکی حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں