جی بی اور کے پی میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

گلگت (خصوصی رپورٹ )گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ عالمی اداروں نے پولیو کے گلگت بلتستان دوبارہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے بعدحکومت نے گلگت بلتستان، کے پی میں خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم گلگت بلتستان اور کے پی کے سرحدی اضلاع میں چلائی جائے گی، خصوصی پولیو مہم گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، کے پی کے ضلع کوہستان اپر، لوئر، کولائی پلس میں بھی چلائی جائے گی۔کے پی، گلگت بلتستان کے اضلاع میں پولیو مہم14تا 18جولائی چلے گی، اس مہم میں 1لاکھ 58497بچوں کی ویکسی نیشن ہو گی، خصوصی پولیو مہم کے دوران 1096فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی کریں گے۔