کوئٹہ (خصوصی رپورٹ )بلوچستان کے ضلع بارکھان اور ملحقہ علاقوں رڑکن اور کھرڑ بزدار میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 30کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلے کے باعث شہری گھبرا کرکلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کا مرکز بارکھان کے قریبی پہاڑی علاقے میں تھا۔ ماہرین کے مطابق آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔