یمن کی علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل کا خود کو تحلیل کرنے کا اعلان

صنعا(آئی این پی)یمن کی علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی)نے سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کے بعد خود کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تنظیم کے اراکین نے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایس ٹی سی کے بعض اراکین اس وقت ریاض میں موجود ہیں، جہاں جمعے کو جنوبی یمن میں جاری بدامنی کے خاتمے سے متعلق بات چیت جاری ہے۔سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے اراکین نے ریاض میں منعقدہ ریاض سدرن ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران خطاب کیا۔اجلاس کے دوران کونسل نے کہا کہ حضرموت اور المہرہ میں فوجی کارروائیوں نے یمن میں جنوبی مقصد کو نقصان پہنچایا۔ کونسل نے واضح کیا کہ حضرموت اور المہرہ میں ان فوجی کارروائیوں کے فیصلے میں ان کی کوئی شمولیت نہیں تھی