احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے:سربراہ اتحاد المجاہدین
پشاور(آئی این پی ) دہشت گرد تنظیم کے سربراہ نے مبینہ طور پر اپنے کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں لڑنے کیلئے غیر ملکی جنگجوں بالخصوص افغان شہریوں، کی بھرتی اور تعیناتی سے گریز کریں اور خبردار کیا ہے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔خراسان ڈائری کے مطابق یہ ہدایت حافظ گل بہادر کی جانب سے دی گئی جو نام نہاد اتحاد المجاہدین پاکستان کے سربراہ ہیں اور یہ پیغام چند روز قبل ایک آڈیو پیغام کے ذریعے ان کے ساتھیوں تک پہنچایا گیا۔یہ ہدایت کابل کے اس موقف کے بھی برعکس دکھائی دیتی ہے جس میں کہا جاتا رہا ہے کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کا مسئلہ ایک اندرونی معاملہ ہے