غزہ میں اسرائیلی حملوں کی خونریزیاں جاری ہیں، جن میں 2025 کے پہلے ہفتے میں 74 فلسطینی بچے شہید ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق اس عرصے میں بچوں کی شہادت کی یہ تعداد رپورٹ کی گئی ہے، جب کہ عرب میڈیا کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 22 فلسطینیوں کی جانیں گئیں۔اسرائیلی فوج نے 2025 کے ابتدائی 9 دنوں میں 490 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جنگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کی زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے۔