فائرنگ سے سوسائٹی کے نائب صدر کی بیوی زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے سوسائٹی کے نائب صدر کی بیوی زخمی ہو گئی۔ ہائوسنگ سوسائٹی کے نائب صدراشفاق گورائیہ اور سیکرٹری کے درمیان انتظامی امور پر چند روز قبل جھگڑا ہوا ، موقع پر موجود افراد نے بیچ بچائوکروا دیا ،گزشتہ روز دوبارہ تلخ کلامی پرسیکرٹری نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے نائب صدر کی اہلیہ کو ٹانگ پر گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔