پنجاب حکومت کی جانب سے افطار کرانے کیلئے6ارب کی منظوری

نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان پروگرام کے تحت ہر تحصیل میں افطار کے انتظامات کئے جائیں گے
 افطار میں کھجوریں، سموسے، تازہ پھل اور مشروبات شامل ہوں گے‘روزانہ ہزاروں افراد کی افطاری کرائی جائیگی
لاہور(آئی ین پی )پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران لاکھوں روزہ داروں کو مفت افطار فراہم کرنے کے لیے نگہبان دسترخوان پروگرام کا آغاز کر دیا  ۔رمضان 2026 کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب حکومت نے نگہبان دسترخوان، مریم کے مہمان پروگرام کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس کا مقصد صوبے بھر میں روزہ داروں کو مفت افطار فراہم کرنا ہے، اس منصوبے کے لئے حکومت نے 6 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام سے تقریبا 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے جبکہ پنجاب کے ہر تحصیل میں افطار کے انتظامات کیے جائیں گے، ہر دسترخوان پر روزانہ ہزاروں روزہ داروں کیلئے   افطار کا بندوبست ہوگا تاکہ پورے رمضان میں مفت کھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔مفت  افطار میں کھجوریں، سموسے، تازہ پھل اور مشروبات شامل ہوں گے جو روزہ داروں کے لیے ایک مکمل اور سہل افطار ہوگا، نگہبان دسترخوان پروگرام کو باقاعدہ طور پر رمضان نگہبان پیکیج کا حصہ بنایا گیا ہے جو رمضان کے دوران عوامی فلاح کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔