لڑکی کی محبت میں آنیوالے بھارتی نوجوان کاواپسی سے انکار

اسلام قبول کر لیا ،پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں، بھارت بھیجا تو مار ا جائوں گا :بادل
پھالیہ(خصوصی رپورٹ )لڑکی کی محبت میں غیرقانونی طور پر پاکستان آنیوالے بھارتی نوجوان نے واپس جانے سے انکار کر دیا۔منڈی بہائوالدین کی جیل میں قید بھارتی نوجوان بادل بابو نیعدالت میں بیان دیا کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتا ہے اور واپس بھارت جانا اس کی موت کے برابر ہوگا۔بادل بابو نے کہا اس نے اسلام قبول کر لیا ہے اگر اسے بھارت واپس بھیجا گیا تو قتل کر دیا جائے گا، بادل بابو جو مبینہ طور پر پاکستانی لڑکی سے محبت اور شادی کیلئیغیرقانونی طور پر پاکستان آیا تھا اس وقت منڈی بہائوالدین کی جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے ، گزشتہ روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا بادل بابو کے وکیل فیاض رامے بتایا کہ بادل بابو کے کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ 21 فروری ہے وکیل کے مطابق عدالت نے 12 فروری کو ڈی پی او کو طلب کیا ہے تاکہ وہ اگلی سماعت سے پہلے چارج شیٹ فائل کرنے کی تصدیق کریں۔