پشاور: طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد پولیس سٹیشن پہنچ گیا، تبادلے کا مطالبہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) طلبا کی شرارتوں سے تنگ استاد نے پولیس میں شکایت درج کرا دی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ استاد کی جانب سے تھانا یکہ توت میں طلبا کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے۔درخواست میں استاد کا مؤقف ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کرپاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور سکول میں کر دے۔درخواست پر پولیس کا کہنا تھا کہ طلباء کو سمجھا سکتے ہیں، ان پر سخت کارروائی نہیں کر سکتے۔پولیس نے طلباء کے والدین کوبلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی۔