حیدر آباد: ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین گرفتار

 حیدر آباد(آئی این پی )  حیدرآباد میں سماجی ویب سائٹ پر ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کرنے پر یو سی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔شاہ لطیف ٹائون یو سی ایک سو پندرہ کے چیئرمین شکیب قائمخانی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا، شکیب قائمخانی مسلسل سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پوسٹ کر رہا تھا۔ یوسی چیئرمین کے خلاف سائبرکرائم کا مقدمہ درج ہے، گرفتار یوسی چیئرمین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔