برائلر گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافے کا اعلان

برائلر گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافے کا اعلان

برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی سرکاری قیمت 494 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

 اس اضافے کے نتیجے میں، برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 327 روپے اور پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔تاہم، شہر میں دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کی شکایات کے مطابق، بعض دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، اور صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب، فارمی انڈوں کی قیمت 268 روپے فی درجن پر برقرار ہے، اور انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7,920 روپے مقرر کیا گیا ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ قیمتوں میں کمی اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔