دفاتر تینوں برادر ممالک کے قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجا دیے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے کی خوشی میں ٹریفک پولیس پنجاب بھی قومی جوش و جذبے کے ساتھ یکجہتی میں شامل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے دفاتر کو تینوں برادر ممالک کے قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ خوش آئند اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب اس مسرت کے موقع پر قوم، افواج پاکستان اور برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک کا دفاعی تعاون باہمی اعتماد، اتحاد اور امن کی مضبوط علامت ہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب ملکی سلامتی، امن و امان اور عوام کی خدمت کے لیے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔