شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک

قصور(خصوصی رپورٹ) پتوکی میں شوہر کے مبینہ تشدد سے 30 سالہ بیوی جاں بحق ہوگئی۔ ہلہ روڈ پتوکی پر گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے مبینہ طور پر اپنی 30 سالہ بیوی صبا بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔