شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک

 جنید نے اپنی بیوی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) مغل پورہ کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے بیوی ہلاک ہو گئی پولیس نے کارروائی کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاپولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لینے کیبعد ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر مغلپورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغلپورہ میں بیوی کو تشدد سے قتل کرنے والا شوہر جنیدکو گرفتار کرلیاملزم جنید نے اپنی بیوی انیقہ پر بیلٹ اور پائپ سے تشدد کیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انیقہ جانبحق ہو گئی ملزم جنید عرصہ دراز سے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا ، مغلپورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیاملزم جنید کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکیمزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہیعوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات ہیں