مشرق وسطیٰ جنگ، میک اپ سامان کیساتھ سروسز بھی مہنگی

بیوٹی پارلرز مالکان نے بارات‘ ولیمہ کیلئے میک اپ کا ریٹ40ہزارکردیا 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) ایران امریکا جنگ نے جہاں کئی سیکٹرز کو متاثر کیا وہیں خواتین کے بنا سنگھار پر اثر پڑا۔میک اپ پروڈکٹس کے ساتھ میک اپ سروسز بھی مہنگی ہوگئیں۔ میڈیارپورٹ ک مطابق کراچی کے بیوٹی پارلرز نے ریٹ بڑھادیئے۔ بارات ولیمہ کیلئے میک اپ 25ہزار سے بڑھ کر40ہزار ہوگیا۔ پارٹی میک اپ کے دام بھی پانچ ہزار بڑھادیئے گئے۔