چوروں کے گینگ کا اہم رکن پولیس کے شکنجے میں

چوروں کے گینگ کا اہم رکن پولیس کے شکنجے میں

ویب ڈیسک: فیصل ٹاؤن پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نبیل کو کوٹ عبدالمالک سے ٹریس کرکے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف مارکیٹوں میں ریکی کرنے کے بعد بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرتے تھے۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔