پاکستان میں پہلا جدید سہولیات سے لیس موبائل غسل یونٹ متعارف

گاڑی میں ائرکنڈیشنڈ ، گرم پانی ،کفن دیگر سہولیات ، سروس فری مہیا کی جائے گی
اسلام آباد( آئی این پی)قبا اسلامک کمپلیکس اسلام آباد نے پاکستان کی پہلی تجہیز و تکفین کے لئے موبائل غسل یونٹ کے نام دو گاڑیاں دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی مالیت سے ملک کی پہلی تحجیز و تکفین کی جدید سہولیات سے گاڑیاں تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں یا کسی بھی حادثہ میں فوت ہونے والے افراد کے لئے ایک جدید گاڑی تیار کی گئی جس میں مردہ کو نہلانے کے ساتھ ساتھ ان کو کفن اور غسل کی سہولت مہیا کی گئی۔گاڑی میں ائرکنڈیشنڈ ، گرم پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی یہ سروس فری مہیا کی جائے گی ،قبا اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری عبد الواجد کا کہنا ہے کہ ہمارا ادارہ انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے ہم اپنے شہریوں کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہیں