پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزم حمزہ ساتھیوں کی فائرنگ کانشانہ بن گیا،ساتھی فیصل فرار
الہ آباد،قصور (خصوصی رپورٹ ) کوٹرادھاکشن کے علاقہ گندھیاں روڈ پرتھانہ سٹی چونیاں کی پولیس کیساتھ مبینہ مقابلہ میں الہ آباد کی رہائشی رکشہ سوار خاتون نویدہ اسلم کے 12 جون کو چونیاں کچہری کے باہر قتل میں ملوث ملزم ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بھاگیوال کی رہائشی نویدہ اسلم کو چونیاں کچہری پیشی سے واپس آتے ہوئے قتل کردیا تھا، اس واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی نوٹس لیا تھا ،گزشتہ شب ایس ایچ او سٹی چونیاں نے گرفتار ماسٹر مائنڈ عمر فاروق کی نشان دہی پر ٹارگٹ کلر حمزہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائر کیے، ملزموں کی اپنی فائرنگ سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث حمزہ ولد صادق سکنہ اوکاڑہ ہلاک ہو گیا ،جبکہ ساتھی فیصل فرار ہو گیا ،ڈی ایس پی چونیاں ریاض احمد کی سربراہی میں فرار ہونیوالے دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔