موٹر وے پر بس میں آگ بھڑک اٹھی

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایم تھری موٹروے پر ننکانہ کے قریب بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بس نمبر LEG-610 میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ خوش قسمتی سے بس میں موجود مسافروں کو موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت باہر نکال لیا موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو محفوظ بنایا اور ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس اور ایڈمن آفیسر بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تمام کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔امدادی اداروں، اور واٹر کینن کی مدد سے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔