ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پولیس نے بسنت کے تہوار کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ ہوائی فائرنگ کی آواز سنائی دینے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزم سرِعام ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم سمیول کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر لیاقت آباد پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔