فائن آرٹس کے طلبا کی تھیسزنمائش کا افتتاح

لاہور(کرائم رپورٹر)وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد علی نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن میں بیچلر آف فائن آرٹس کے طلبہ و طالبات سیشن 2020-24 کی تھیسزنمائش کا افتتاح کردیا۔ نمائش میں طلبا نے ٹیکنالوجی پر مبنی کاروبار اور مختلف ثقافتی پہلوؤں کو فن پاروں میں اجاگر کرنے کے ساتھ سبق آموز اور مزاحیہ کہانیوں کی رنگا رنگ عکاسی کی۔نمائش میں خواتین کے لئے محفوظ ٹیکسی سروس، پرانے زیورات کے رجحان، روحانیت پر مبنی موضوعات، مرد و خواتین کے ملبوسات، لاہوری ثقافت کے مختلف پہلو، بچوں کی تربیت کے لئے رنگین کہانیاں اورپاکستان میں سیاحت کے کاروبار سمیت دیگر موضوعات پر مبنی تھیسز کی نمائش کی گئی۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی ، پرنسپل کالج ڈاکٹر ثمینہ نسیم، ڈاکٹر احمد بلال نے بھی شرکت کی۔