لندن(آئی این پی) برطانیہ میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث 20افراد کو مجموعی طور پر 219سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزائیں برطانوی شہر ہیلی فیکس میں 12سے 16سال کی عمر کی 4لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہونے کے بعد سنائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق یہ زیادتی کے واقعات 2001 سے 2010کے درمیان پیش آئے۔