10ہزار کاچالان ،پکوڑہ فروش چل بسا

لاش ہسپتال منتقل ،مین بازار کے دکاندار وں کا احتجاج لواحقین کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
جلالپور جٹاں (خصوصی رپورٹ)پرائس مجسٹریٹ کی طرف سے 10ہزار روپے چالان کا خوف ،غریب پکوڑہ فروش ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ،بتایا جاتا ہے کہ جلالپور جٹاں مین بازار کے پکوڑہ فروش لالہ نعیم پرائس مجسٹریٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ملک عدنان کی طرف سے دھمکائے جانے اور 10 ہزار روپے جرمانہ کرنے کے خوف سے ہارٹ اٹیک سے جان کی بازی ہار گیا۔ غریب محنت کش پکوڑہ فروش لالہ نعیم کی حالت خراب ہوئی تو ملک عدنان ہسپتال بھی جانے نہیں دے رہا تھا جس پر مین بازار کے دکاندار اکٹھا ہو گئے اور احتجاج کیا جس پر لالہ نعیم کو نجی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لالہ نعیم کی ڈیڈ باڈی کو تھانہ سٹی لایا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف موقع پر پہنچے۔ لواحقین کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔ پولیس تھانہ سٹی نے ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردی۔