ایران کے حملے میں زخمی امریکی فوجی ہلاک، مجموعی ہلاکتیں 7 ہوگئیں

ایران کے حملے میں زخمی امریکی فوجی ہلاک، مجموعی ہلاکتیں 7 ہوگئیں

امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

 امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملے میں زخمی ہوا تھا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔حکام نے کہا ہے کہ فوجی کی شناخت تب تک ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اہل خانہ کو باقاعدہ اطلاع نہ دی جائے۔ اس سے قبل کویت میں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکہ منتقل کی جا چکی ہیں۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد میں ڈوور ایئر فورس بیس پر تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔یہ واقعہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا ہے۔