پیرس(آئی این پی )فرانس میں پولیس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ شخص کی تلاش کے مشن پر تھا کہ اچانک برے سینٹ ایگنان کے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔