اسرائیل نے غزہ کی تمام سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں

بند کی جانے والی گزر گاہوں میں کرم ابو سالم اور رفح شامل ہیں:ادارہ حکومتی امور
تل ابیب(آئی ا ین پی )اسرائیل نے ایران کی جانب سے میزائل حملے کے بعد غزہ کی تمام سرحدی گزر گاہیں بند کر دیں۔غیرملکی خبر  رساںادارے کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں حکومتی امور کی رابطہ کاری کے اسرائیلی ادارے نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد سکیورٹی کے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔بیان کے مطابق غزہ کی پٹی میں آمد و رفت کے تمام راستے بند رہیں گے، بند رہنے والی گزر گاہوں میں کرم ابو سالم اور رفح شامل ہیں۔