غیر قانونی اسلحہ کیس:ٹک ٹاکر بلال مارتھ کو جیل بھیجنے کا حکم

لاہور (آئی این پی )مقامی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں معروف ٹک ٹاکر بلال مارتھ اور دیگر ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔عدالت میں پیشی کے دوران معزز عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے اور اسلحہ کی فراہمی اور دیگر قانونی پہلوں کا جائزہ لے رہی ہے۔