ایس ایس پی اشرف مارتھ کا یومِ شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کا 29واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید افسر کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید جیسے بہادر اور فرض شناس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید افسر نے دورانِ سروس اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء￿ ، خصوصاً ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی اشرف مارتھ کو 6 مئی 1997 کی صبح گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔ شہادت کے بعد گوجرانوالہ پولیس لائنز کا نام ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔