آج آخری روز ، بغیر کسی فیس آن لائن رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے ، سعودی حکومت حج کوٹہ مقرر کرے گی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئیدو لاکھ پاکستانیوں نیرجسٹریشن کرالی ، رجسٹریشن کروانے والے ہی حج 2026 کیلئے اہل تصور ہوں گے۔عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ، حج 2026 کی رجسٹریشن 15 نامزد بینکوں میں کر ائی جا سکتی ہے۔ عازمین، حج رجسٹریشن گھر بیٹھے ان لائن بھی کرا سکتے ہیں، رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں - رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔حج اخراجات اور دیگر شرائط قواعد و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے، رجسٹریشن سعودی حکومت کی ہدایت پر کی جا رہی ہے ،حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا،رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی۔