خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خاتون سے زیادتی کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم راشد کو گرفتار کیامتاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہیملزم متاثرہ خاتون کے ساتھ والے گھر میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ واقعے کے روز خاتون گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔