پولیس آرڈر 2002ترمیمی بل نافذ

فسادات میں ملوث افراد کو 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا
ہجوم کا رویہ قابلِ دست اندازی پولیس اور جرم ناقابلِ ضمانت قرار 
لاہور (کرائم  رپورٹر)پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں ترمیم کردی گئی،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ترمیمی بل کی منظوری دے دی،گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بل باقاعدہ طور پر صوبہ بھر میں نافذالعمل کر دیا گیا،بل کے مطابق فسادات میں ملوث افراد کو 10 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا،پرتشدد ہجوم کا رویہ قابلِ دست اندازی پولیس اور جرم ناقابلِ ضمانت قرار دیدیا گیا،اب پرتشدد احتجاج کے مقدمے کا ٹرائل سیشن کورٹ میں ہوگا۔