ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔
کراچی: کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے 2 ہزار 522 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کیا، جس میں انکم ٹیکس کی مد میں 1 ہزار 360 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 13 کروڑ 63 لاکھ روپے، اور سیلز ٹیکس میں 1 ہزار ارب روپے سے زائد شامل ہیں۔
لاہور: لاہور کے لارج ٹیکس آفس نے 1 ہزار 402 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔
اسلام آباد: اسلام آباد کے لارج ٹیکس آفس نے 1 ہزار 164 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد ریونیو شارٹ فال میں کمی کی توقع ہے۔