بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں میٹرک بورڈ کے امتحانات 10 فروری سیشروع ہوں گے۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نیسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  اپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان بھر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔