چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے‘دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید صدمے کا شکار ہیں:وزارت خارجہ
بیجنگ(آئی این پی )چین نے اسلام آباد میں واقع ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے وہ پاکستان میں قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کیلئے پاکستانی حکومت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین اسلام آباد میں ہونے والے مہلک دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید صدمے کا شکار ہے۔ بیان میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت اور زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔بیان کے مطابق چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان میں عوام کے تحفظ، قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔