لاہور میں مبینہ مقابلے میں 5 منشیات فروش ہلاک

لاہور میں مبینہ مقابلے میں 5 منشیات فروش ہلاک

لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 5 منشیات فروش ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق یہ ملزمان ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژن کی حراست میں تھے۔ پولیس ٹیمیں ان منشیات فروشوں کو ریکوری کے لیے لے کر گئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے گرفتار ملزمان کو چھڑوانے کے لیے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں مقابلہ شروع ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام 5 ملزمان مارے گئے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ موت کے سبب کا تعین کیا جا سکے۔یہ واقعہ علاقے میں ہنگامہ اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہا ہے، جبکہ پولیس کا موقف ہے کہ کارروائی قانونی طریقے سے انجام دی گئی ہے۔