لاہور: سی سی ڈی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق ٹیم ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ ان کے ساتھی نے چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس پر فائرنگ کی۔ کراس فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک اور دوسرا فرار ہو گیا۔شاہدرہ ٹاؤن میں بھی سی سی ڈی کوتوالی نے بند روڈ پر ناکہ لگا کر دو موٹر سائیکل سوار افراد کو روکنے کی کوشش کی، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ 2 فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔کاہنہ میں بھی پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی اور دوسرا فرار ہو گیا۔