سانگلہ ہل (خصوصی رپورٹ)سانگلہ ہل میں چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کی گرفتاری اور انہیں تقریباً دس دن تک شیخوپورہ جیل میں پابند سلاسل رکھے جانے کے بعد صورتحال میں اہم موڑ سامنے آیا ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری آصف علی آسی راشد اعوان مولوی حیدر اور محمد طیب ولد ملک طارق سمیت کئی کارکنوں نے انتظامیہ کو با قاعدہ حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اب پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں رہا اور نہ ہی وہ آئندہ ایسی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لیں گے۔ اس اقدام کو مقامی سیاسی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی سطح پر اس فیصلے کے مختلف رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔