پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دینے پر آج ہمیں شرمندگی ہورہی ہے
فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے :پریس کانفرنس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ساری باتیں سچ ثابت کر دیں، اداروں کے خلاف استعمال ہونے والی زبان کھینچ لی جائے گی، اب اڈیالہ کے باہر آئیں،ہنگامہ آرائی جاری رہی تو اڈیالہ کے قیدی منتقل کر دینگے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا فوج اور اس کے سربراہ نیبہت لمبے عرصے صبر اوردرگزر سے کام لیا، پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل ،بھارت کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشتگردوں کیلئے نرم رویہ رکھا۔طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جب ساری تنقید فوج اوراس کے سربراہ پر ہوتو جواب تو بنتا ہے، حکومت نے کئی بار پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں بات چیت کی دعوت دی، پی ٹی آئی کو بات چیت کی دعوت دینے پر آج ہمیں خودشرمندگی ہورہی ہے۔فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔طلال نے کہا کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی جاری رہی تو قیدی کہیں اور منتقل کر دیئے جائیں گے ، خبردار کیا کہ آئیں کریں اڈیالہ کے باہر شعبدہ بازی تو آپ کو بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ دوسروں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر کندھے نہ ہوتے تو یہ وزیراعظم بھی نہیں بن سکتے تھے،