446ملزمان کو گرفتار،ون ویلنگ کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھوناہے۔سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کی جانب سے ون ویلنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال 1884ملزمان کو گرفتارکر کے1656مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ سٹی ڈویڑن میں ون ویلنگ کے275، کینٹ میں 304، سول لائنزمیں 340، صدرمیں 304، اقبا ل ٹاؤن میں 215اورماڈل ٹاؤن میں 446ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے ون ویلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ کے ہاٹ اسپاٹ ایریازمیں مستقل ناکے لگائے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہاکہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کے نتائج مستقل معذوری یا جان سے ہاتھ دھوناہے۔سی سی پی او لاہور نے کہاکہ والدین بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور اساتذہ و سول سو سائٹی اپنی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔