ایران امریکا جنگ بندی کو لبنان تک توسیع دی جائے: یورپی یونین

ایران امریکا جنگ بندی کو لبنان تک توسیع دی جائے: یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کلاس نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کو لبنان تک توسیع دی جانی چاہیے تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔

اپنے بیان میں کایا کلاس نے زور دیا کہ کیے گئے وعدوں کے مطابق حزب اللّٰہ کو غیر مسلح ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ نے لبنان کو اس جنگ میں گھسیٹا ہے جس کے باعث خطے میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔انہوں نے اسرائیل کی کارروائیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کے حق کا مطلب اتنی بڑی تباہی کی اجازت نہیں دیتا۔ ان کے مطابق اسرائیل کی سخت فوجی کارروائیاں خود دفاع کے دائرے میں نہیں آتیں۔کایا کلاس نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کی جانب بڑھنا ہوگا۔