محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان اپنے شناختی کارڈ کے کوائف فوری درست کریں۔
غیر مطابقت رکھنے والے ریکارڈ کی وجہ سے روٹ پرمٹ کی تصدیق اور دیگر سہولیات میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔حکومت کے مطابق فنانشل سپورٹ صرف درست کوائف والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کو فراہم کی جائے گی۔روٹ پرمٹ، لنکنگ اور ریکارڈ درستگی کا عمل حکومت کی ہدایت کے مطابق ایک ماہ کے لیے مفت ہے، بصورت دیگر پرمٹ منسوخ اور سپورٹ معطل ہو جائے گی۔