مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا مزید اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا مزید اضافہ

کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران مرغی کی قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 730 روپے فی کلو سے بڑھ کر 830 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کم ہوتی آمدن نے ان کی قوت خرید کو متاثر کیا ہے۔ زندہ مرغی کی قیمت بھی 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ پنجاب سے مہنگی مرغی کی سپلائی کی وجہ سے ہوا ہے، اور وہ اس صورتحال میں سستی مرغی بیچنے کا امکان نہیں دیکھتے۔