ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
کراچی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے کی کمی ہو سکتی ہے۔ کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی ہے، جس پر نیپرا 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔اس کے علاوہ، جولائی 2023 سے فروری 2025 تک کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی نیپرا کو درخواست دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ سماعت میں کے الیکٹرک کے میرٹ آرڈر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔