سیلاب ، بارشیں ، سبزیاں ، پھل بے قابو

ٹماٹر 260، آلو 120، لہسن ہرنائی 350، ادرک چائنہ 500، بھنڈی 220، شملہ مرچ 240 روپے کلو فروخت ہوتی رہی 
لاہور(کرائم رپورٹر)بارشوں ، سیلاب کے باعث سبزیوں اور پھلوں کے نرخ بے قابو ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 260 روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 140 روپے ہے ،آلو کا سرکاری نرخ 85 روپے کلو او رمارکیٹ میں آلو 100 سے 120 روپے کلو ہے،پیاز کا سرکاری نرخ 75 روپے ،مارکیٹ میں پیاز 100 سے 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہا، لہسن ہرنائی کاسرکاری نرخ 285 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں لہسن 350 روپے کلو تک ہے ،اسی طرح ادرک چائنہ کانرخ 415 روپے کی بجائے مارکیٹ میں ادرک 500روپے کلو تک ہے، بھنڈی 280 ، کدو 220 اور شملہ مرچ 240روپے کلو فروخت ہو رہی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول235کی بجائے280سے300،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم120کی بجائے180سے200،سیب گاچہ درجہ اول305کی بجائے430سے 450، سیب گاچہ درجہ دوم170کی بجائے270سے 300، کیلا درجہ اول درجن220کی بجائے350، کیلا درجہ دوم درجن150کی بجائے200سے220،کیلا درجہ سوم درجن100کی بجائے120سے130،امرود215کی بجائے230سے240روپے کلو ،انار دیسی نیا310کی بجائے530سے550،انار قندھاری درجہ اول 225کی بجائے 270سے 280،آڑو درجہ اول310کی بجائے450سے480،آڑو درجہ دوم180کی بجائے240سے260،آم چونسہ لیٹ290کی بجائے 350،آم چونسہ کالا 220کی بجائے 280سے 300،جاپانی پھل170کی بجائے250،انگور سندر خانی460کی بجائے600 سے 650،گرما170کی بجائے 200سے 220،پپیتا355کی بجائے400سے 420روپے، کھجور ایرانی500کی بجائے550سے570جبکہ کھجور اصیل470کی بجائے 500 روپے کلو فروخت کی گئی۔