سڈنی ، 16 افراد زخمی کرنے کے الزام میں 60 سالہ شخص گرفتار

 سڈنی (آئی این پی )آسٹریلوی پولیس نے اتوار کو سڈنی کی مصروف سڑک پر فائرنگ کرکے 16 افراد کو زخمی کرنے کا الزام 60 سالہ شخص پر عائد کردیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی شام شہر کے اندرون مغربی علاقے کروائڈن پارک میں پیش آیا، جہاں مشتبہ حملہ آور اپنے مکان سے اندھا دھند گولیاں چلا رہا تھا اور گزرنے والی گاڑیوں کے ساتھ پولیس کو بھی نشانہ بنا رہا تھا۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گلی کو بند کر دیا اور بعدازاں ایک دکان کے اوپر واقع مکان میں داخل ہوکر 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا، نیو ساتھ ویلز پولیس کے مطابق موقع سے ایک رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔عینی شاہد جو آزار، جو سامنے والی عمارت میں دفتر میں کام کر رہے تھے، نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں لگا جیسے آتشبازی ہو رہی ہو یا کھڑکیوں پر پتھر پھینکے جا رہے ہوں، ان کے بقول، ایک گاڑی کا شیشہ اچانک ٹوٹ گیا، پھر بس اسٹاپ کا شیشہ بھی چکنا چور ہوگیا، تب احساس ہوا کہ واقعی فائرنگ ہو رہی ہے، سب کچھ بہت تیزی سے ہوا، سمجھنے کا موقع ہی نہیں ملا۔پولیس نے ابتدا میں کہا تھا کہ تقریبا