نیویارک کے میئر ایک مسلمان منتخب ہوئے ہیں‘ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں:سینیٹ میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) کاش کوئی مسیحی پاکستان کے کسی بڑے شہر کا میئر منتخب ہوجائے۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا نیویارک کے میئر ایک مسلمان منتخب ہوئے ہیں جنہوں نے 10لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں اور میں ان کو مبارکباد پیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ کاش پاکستان کے کسی بڑی شہر میں کوئی مسیحی میئر بن سکے۔