تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا میں برفباری

تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے صحرا میں برفباری

ویب ڈیسک:سعودی عرب کے شمالی علاقے الجوف نے اس ہفتے کے آغاز میں ہونے والی شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد تاریخ میں پہلی بار برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

جس ملک کے وسیع صحرائی علاقے موسمِ سرما سے شاذ و نادر ہی واقف ہوں وہاں کے کسی علاقے میں برف باری ہونا ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجوف میں رواں ہفتے کے آغاز میں شدید بارش اور ژالہ باری ناصرف برف باری ہونے کی وجہ بنی بلکہ  اس نے خطے کی خشک وادیوں کو ایک نئی زندگی بھی دے دی ہے۔

 

شیئر کریں: